حکومت ایچ ای سی کے بجٹ کٹوتی کا فیصلہ واپس لے:فپواسا

May 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) کا گورنمنٹ کی حالیہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ‏بجٹ سے متعلقہ فیصلہ پر ورچول اجلاس ہوا، جس میں فپواسا کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر جمیل ‏چترالی، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد ریاض،صدر پنجاب چیپٹر پروفیسر ڈاکٹر اظہر نعیم،ممبر ایگزیکٹو ڈاکٹر جاوید ڈوگر،پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو،صدر واسلام آباد چیپٹر ڈاکٹر جابر سید کے علاوہ صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی اور ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں کٹوتی پر شدید ردعمل کا اظہار ‏کیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت ایچ ای سی کے بجٹ کٹوتی کا فیصلہ واپس لے،دریں اثنا ملک کی تمام جامعات کی نمائندہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز کا آن لائن اجلاس کل 11 بجے دن دوبارہ ہوگا جس میں حکومتی فیصلے کے خلاف تحریک چلانے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔