وٹامن سی فیس ٹونر

June 11, 2022

وٹامن سی ٹونر اب گھر میں ہی بنائیں اور پائیں ایسی زبردست جلد جس کا رزلٹ آپ کو بھی حیران کر دے۔ وٹامن سی ہماری صحت سے لے کر جلد تک کے ہر مسئلے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ یہ جسم میں موجو دپانی اور خون کے ساتھ حل ہوجاتا ہے اور ناخن ،جلد اور بالوں کی بہترین نشو ونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ جسم میں موجود آئرن کو جذب کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کی شادابی اور خوب صورتی بڑھانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ بعض خواتین چہرے کی تازگی اور شادابی برقرار رکھنے کے لیے بازار میں موجود منہگے منہگے ٹونر خریدتی ہیں جوں کہ اتنازیادہ کارآمد بھی نہیں ہوتا۔

اس ہفتے ہم آپ کو وٹامن سی ٹونر گھر میں بنانے کا طر یقہ بتا رہے ہیں۔ ہمیں اُمید ہے کہ اس کو آزمانے کے بعدآپ بازار میں موجود ٹونر کو استعمال کرنا چھوڑ دیں گی۔ اور ہر کوئی آپ کے چہرے کی شادابی کا راز جاننے کی کوشش کرے گا۔

ٹپ: ایک دیگچی میں دو گلاس پانی ڈال کر اچھی طر ح اُبالیں ،پھر اس میں ایک کھانے کا چمچہ گرین ٹی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک پکائیں۔ اب اس کو نیم ٹھنڈا کرلیں۔ بعدازاں اس میں وٹامن سی کا پائوڈر ڈال کر اچھی مکس کرلیں۔ اس میں چمچہ چلاتی رہیں ،تا کہ گٹھلی نہ بنے۔

وٹامن سی ٹونر تیار ہے۔ یہ آپ کی جلد پر کسی بھی قسم کے دانوں، داغ دھبوں، چھائیوں اور فائن لائنز کو ختم کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ اور اگر اسی ٹونر کو آپ ویکس کے بعد چہرے پر لگائیں تو یہ سوتھنگ افیکٹ کا کام کرتا ہے اور جلد کو ٹھنڈا رکھنے میں سب سے سستا اور خاص ہے۔