بیٹے کی آن لائن گیم کی عادت نے باپ کا اکاؤنٹ خالی کردیا

June 23, 2022

بھارت میں آن لائن گیمز کے شوقین بیٹے کے والد کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب اس کے اکاؤنٹ سے 39 لاکھ روپے کٹ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگرہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے بیٹے کو آن لائن گیم کی عادت تھی جس کے باعث اس کا اکاؤنٹ خالی ہوگیا۔

بیٹا والد کے موبائل فون پر آن لائن گیم کھیل رہا تھا کہ اچانک ان کے اکاؤنٹ سے 39 لاکھ نکل گئے، جب انہیں اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی۔

والد نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ اکاؤنٹ سے رقم کب اور کیسے منتقل ہوئی اس بارے میں کچھ معلوم نہیں کیونکہ رقم نکلنے سے قبل کوئی میسج موصول نہیں ہوا اور نہ ہی ہم نے کوئی خریداری کی۔

پولیس نے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ گیم میں ہتھیار اور دیگر خصوصیات حاصل کرنے کےلیے رقم ادا کرنی پڑتی ہے اور گیم آٹو پیمنٹ موڈ پر تھا۔ آن لائن گیم کھیلنے کے دوران بیٹے نے جو چیزیں خریدیں اس کی وجہ سے اکاؤنٹ سے 39 لاکھ خرچ ہوئے۔