شہری سے بھتہ وصولی، ملزمہ رنگے ہاتھوں گرفتار، جعلی میڈیا کارڈ برآمد

June 24, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گارڈن پولیس نے صحافت کی آڑ میں بھتہ وصولی کرنے والی ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار کے مطابق ملزمہ کو علاقہ تھانہ گارڈن کی حدود سے بھتہ وصولی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا،انہوں نے بتایا کہ ملزمہ کا نام فضیلہ ہے اور ملزمہ سے جعلی میڈیا کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔