• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدنام زمانہ ملزم سعید عباسی مبینہ مقابلے میں ہلاک، مسروقہ کار واسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹ)سندھ پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نےبدنام زمانہ ملزم سعید عباسی کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرکےتھانہ شاہراہ نور جہاں کی حدود سے سرقہ شد آلٹو کار واسلحہ برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق ہلاک ملزم سرکاری گاڑیوں کی چوری، پولیس کی کاریں اور ایس ایس یو کی ریوو چوری کرنے میں بھی ملوث تھا،ملزم سعید عباسی اس سے قبل چھ بار گرفتار ہو چکا تھا، 35 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا،ملزم نے5 مئی کو گذری کے علاقے سے ٹویوٹا کرولا رجسٹریشن نمبر AVH-550 چوری کی تھی،6 مئی کو اسی سرقہ شدہ کار نمبر AVH-550 میں سسی ٹول پلازہ پر پولیس کے روکنے پر اپنے ساتھی کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا تھا،مومن آباد کے علاقے میں پولیس نے مقابلہ کے بعد ملزم سعید عباسی کو ہلاک کردیا اورچوری شدہ گاڑی برآمد کر لی، گاڑی میں موجود ملزمان کی بیویوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم سعید احمد عباسی کلہوڑو عرف ایاز عباسی کے خلاف مختلف تھانوں میں گاڑی چوری، اسلحہ، پولیس مقابلہ، اور دیگر سنگین جرائم کے 35 مقدمات درج ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید