• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغ کورنگی، گھر میں گولی لگنے سے کمسن بچہ جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) باغ کورنگی کے قریب گھر میں گولی لگنے سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانہ کی حدودباغ کورنگی کے قریب عرفانی گوٹھ گلی نمبر 3 میں واقع جھونپڑ پٹی میں گولی لگنے سے5سالہ شاہ زین ولد محمد اعظم جاں بحق ہوگیا،واقعے کے بعد متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ،ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی ستار مگسی نے بتایا ہےکہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی متوفی بچے کے سینے پر لگی، جس سے اسکی موت واقع ہوئی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی بچہ کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید