• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمان ٹاؤن، لڑکیوں کی فروخت میں ملوث دو خواتین سمیت 5 رکنی گروہ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)زمان ٹاؤن پولیس نے لڑکیوں کی فروخت میں ملوث 5 رکنی گروہ کے ملزمان کوگرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ،مبینہ اغواء کار لڑکیوں کو سندھ بلوچستان اور پنجاب میں فروخت کرتے تھے،گرفتار ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں،کراچی کی 30 سے زائد لڑکیوں کو فروخت کیا گیا، فروخت ہونے والی لڑکیوں کے مختلف درجے بنائے گئے تھے،غیرشادی شدہ لڑکی ، بیوہ اور نشئی خاتون کی الگ الگ ڈیمانڈز تھیں،1 لاکھ 80 ہزار سے 4 لاکھ تک میں لڑکی کو فروخت کیا جاتا تھا،نشے کی عادی لڑکیوں کو پہلے نہلا دھلاکر نئے کپڑے پہنچائے جاتے،لڑکی کی تصویر کھینچ کر خاتون سہولتکاروں کو بھیجی جاتی تھی ،کورنگی سے اغواء خاتون سے روزانہ زیادتی کی جاتی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید