کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف کھوئی گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی ،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون تھانہ کی حدود منزل پمپ کھوئی گوٹھ کے قریب سڑک سے ایک شخص کی لاش ملی ،لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی لاش کواسپتال منتقل کی ، متوفی کی فوری طور پرشناخت نہیں ہو سکی، پولیس کاکہنا ہے کہ متوفی نشہ کا عادی تھا اور نشہ کی زیادتی کی وجہ سے اسکی موت واقع ہوئی ،ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو شناخت کے لئے سردخانہ منتقل کردی ۔