کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان سندھ نے ملکی جنگی حالات کے پیشِ نظر 11 مئی کو کراچی پریس کلب پر ہونے والا احتجاجی مظاہرہ مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس سلسلے میں تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان سندھ کا آن لائن اجلاس کنوینر سید زین شاہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔