کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ ماڑی پور پولیس نے مبینہ طور پرمنشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ،پولیس کے مطابق دوران چیکنگ ملزم یاسر بخت کو مشتبہ جانتے ہوئے اسکی تلاشی لی گئی ،تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1035 گرام چرس برآمد ہوئی جس کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں مقدمہ الزام نمبر 25/127بجرم دفعC 3-1-9درج کیا گیا۔