لیڈز: انگلینڈ کے 264 پر چھ آؤٹ

June 25, 2022

لیڈز (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں329 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ڈیرل مچل نے مسلسل تیسری سنچری اسکور کی۔ جواب میں انگلینڈ نے کھیل ختم ہونے تک چھ وکٹ پر264رنز بنالیے تھے۔ وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو130 اور جیمی اوورٹن 89 کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ اس دوران بیئرسٹو نے ٹیسٹ کیرئیر میں 5 ہزار رنز مکمل کرلیے۔