پاکستان چین کا زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

June 25, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان اورچین نےزراعت کے شعبے میں تعاون زرخیز زمین کو بنجر ہونے سے روکنے ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور حشرات کے خاتمے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفا ق رائے چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور چین کی بائیو ڈرائیورسٹی کنزرویشن اور گرین ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ژو جن فینگ کے درمیان بیجنگ میں ایک ملاقات میں ہوا۔موسمیاتی تبدیلی سے روکنے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر ژو جن فینگ نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کی۔پاکستانی سفیر نے ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کو پاکستان کی حکومت کی طرف سے دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کیا۔