اسلام آباد میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

June 25, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ فلاحی مقاصد کیلئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا اجازت نامہ دفتر ڈپٹی کمشنر آفس سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ خلاف ورزی کر نیوالے کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔