بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے کو 19سال قید

June 25, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی ڈویژن سجاد حسین سندھڑ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 19سال قید اور 29لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، ایف آئی اے راولپنڈی سرکل نے درخواست گزار کو جنوبی کوریا میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 15لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں سجاد گجر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی اے نے متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور رواں سال 22 جنوری کو ملزم کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ ٹرائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنادی۔