وہی لوگ پاتے ہیں عزت زیادہ

July 02, 2022

خواجہ الطاف حسین حالی

وہی لوگ پاتے ہیں عزت زیادہ

جو کرتے ہیں دنیا میں محنت زیادہ

اسی میں ہے عزت خبردار رہنا

بڑا دکھ ہے دنیا میں بیکار رہنا

زمانے میں عزت، حکومت یہی ہے

بڑی سب سے دنیا میں دولت یہی ہے

ہری کھیتیاں جو نظر آرہی ہیں

ہمیں شان محنت کی دکھلا رہی ہیں

جو محنت نہ ہوتی تجارت نہ ہوتی

کسی قوم کی شان و شوکت نہ ہوتی

ہمارا، تمہارا، سہارا یہی ہے

اندھیرے گھروں کا اُجالا یہی ہے

جو ہاتھوں سے اپنے کمایا وہ اچھا

جو ہو اپنی محنت کا پیسہ وہ اچھا

مری جان غافل نہ محنت سے رہنا

اگر چاہتے ہو فراغت سے رہنا