خواجہ سرا سے امتیاز برتنے پر کانسٹیبل گرفتار

June 26, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ رمنا میں خواجہ سرا سے جنسی امتیاز برتنے والے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان اسلام آبادپولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے خواجہ سراؤں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کی شکایت پر معاملے کی تحقیقات کیں جس میں کانسٹیبل مجاہد فلک قصور وار پایا گیا البتہ کانسٹیبل کی طرف سے فائرنگ کرنے کی شکایت میں کوئی صداقت نہ ملی ۔ مذکورہ کانسٹیبل کو فوری گرفتار کر کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے خواجہ سراؤں کو یقین دہانی کروائی کہ اختیارات سے تجاوز اور جنسی امتیاز برتنے والے کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی۔