آصف زرداری سے والدہ کی وفات پر پی پی رہنماؤں کی تعزیت

June 27, 2022

ہیلی فیکس( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی والدہ زریں آراء بخاری کے انتقال پر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما علامہ قاری محمد عباس، آصف نسیم راٹھور،چوہدری حق نواز،سردار عبدالرحمان خان،شاہ محمد کھوکھر ، چوہدری کرامت حسین،رضیہ چوہدری ،گلزار خان ،غزالہ خان ، آمنہ مرزا،چوہدری عبدالقیوم، چوہدری یعقوب حسین، آصف جدون،چوہدری عبدالقیوم ماموں،چوہدری منظور حسین،چوہدری محمد عمران، چوہدری محمد نذیر،چوہدری عارف صدیق، چوہدری محمد سلیم، لالہ علی اکبر ،طیب کمال پاشا، چوہدری علی اصغر چارلیاور دیگر پارٹی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی خطاؤں اور لغزشوں سے در گزر اور انہیں اپنی جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے۔ رہنمائوں نے خاندان سمیت دیگر لواحقین و اہل وعیال اور تمام متوسلین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔