پڑھائی مکمل کرنے کے بعد سیاست میں آنے کا فیصلہ کروں گا، حمزہ کائرہ

June 27, 2022

اوسلو(نمائندہ جنگ)ناروے کے ممتاز بزنس مین اور سماجی رہنماشیخ طارق محمود کی طرف سے پیپلز پارٹی کے سینئر عہدیداروفاقی مشیر گلگت بلتستان و امور کشمیر قمر زمان کائرہ کے بیٹے چوہدری حمزہ کائرہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں سیاسی سماجی و مذہبی رہنماؤں سمیت کمیونٹی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ شیراز حسین نے کیا جبکہ محمد عبدالمنان نے نعت رسول مقبول پڑھی، تقریب سے چوہدری حمزہ قمر کائرہ، شیخ طارق محمود، ڈاکٹرمبشر بنارس، سردار چوہدری غضنفر علی سیکریالی، سینئر سیاستدان خالد چوہدری نے خطاب کیا ،پروگرام کے اختتام پرجماعت اہلسنت کے امام سید نعمت علی بخاری نے دعا کرائی، تقریب میں شیخ طارق محمود، شیخ ساجد محمود، شیخ ناصر محمود اور شیخ آصف محمودنے چوہدری حمزہ قمر کائرہ کو پھول پیش کیے جبکہ چوہدری نعیم رضانے سینئر سیاستدان خالد چوہدری کو ستارہ قائداعظم ملنے کے حوالے سے پھول پیش کیے۔تقریب میں شیخ حسن طارق، شیخ عمران طارق، شیخ جمال ناصر، شیخ کمال ناصر، شیخ بلال ناصر،اذان خرم، پاک ناروے فورم کے صدر قمر عباس ٹوانہ، چوہدری وسیم شہزاد، راجہ عاشق حسین، چوہدری طاہر اکرم، سابق صدر پی آئی ناروے چوہدری ظفر نواز حقیقہ ،لیاقت علی جوڑا، چوہدری قمر اقبال، ملک پرویز شیخ، طارق محمود ، شیخ ثاقب مشتاق ساقی، چوہدری ساجد مہدی دھامہ، خان الملک چوہدری فضل حسین ،چوہدری نجیب اللہ وڑائچ،اشتیاق احمد برنالی، مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شبیر، چوہدری جاوید اور دیگر نے شرکت کی۔جنگ نیوز سے گفتگو کرتےہوئے چوہدری حمزہ کائرہ نے کہا کہ اوسلو آکر بہت خوشی ہوئی ہے اور میں انکل طارق کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا ،چوہدری حمزہ کائرہ نے کہا کہ میرے والد، دادا، ابو، تایا اور چچا اوسلو آتے رہتے ہیں اور آج تقریب میں آئےہوئے اوورسیز پاکستانیوں کا پیار محبت دیکھ کر اندازہ ہوا کہ لوگ میرے والد اور میری فیملی سے کتنا پیار کرتے ہیں ،چوہدری حمزہ کائرہ نےتمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، چوہدری حمزہ کائرہ نے سیاست میں آنے کےحوالے سے کہا کہ میرا لندن میں ماسٹر ابھی مکمل نہیں ہوااور میری پڑھائی کے بعد سیاست میں آنے کے حوالے سے گھروالوں کی مرضی کے مطابق فیصلہ کروںگا،شیخ طارق محمود نے کہا کہ چوہدری قمر زمان کائرہ سے ہمارا تعلق بہت پرانا ہے اور انشاءاللہ یہ تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔