امریکی بحری جہاز کا ملبہ سمندر کے گہرے ترین مقام سے دریافت

June 27, 2022

ٹوکیو ( نیوز ڈیسک)سمندر کی گہرائیوں میں ڈوبے ہوئے بحری جہازوں کے متلاشی دوسری عالمی جنگ کے دوران ڈوبنے والے ایک جہاز کے ملبے کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ اب تک سمندر کی سب سے زیادہ معلوم گہرائی میں ملنے والا جہاز ہے۔یو ایس ایس سیموئیل بی رابرٹس نامی ڈیسٹرائر ایسکارٹ جہاز اکتوبر 1944 میں فلپائن میں ایک معرکے کے دوران ڈوب گیا تھا۔ سمندر میں یہ 6895 میٹر کی گہرائی میں موجود ہے۔ٹیکساس کے ارب پتی مہم جو وکٹر ویسکووو کو اس جہاز کا ملبہ ملا ہے جو اگرچہ تباہ شدہ حالت میں ہے مگر اس کے چند حصے برقرار ہیں۔