آصفہ بھٹو گرلز فٹبال لیگ

June 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آصفہ بھٹو گرلز فٹبال لیگ میں ہزارہ گرلز اکیڈمی،ٹھٹھہ گرلز اکیڈمی اور وومن فٹبال اکیڈمی نے کامیابی حاصل کرلی۔پہلے میچ میں ہزارہ گرلز اکیڈمی نے ایس ایم بی کلر کےخلاف تین گول سے کامیابی حاصل کی۔ وومن فٹبال اکیڈمی نے ڈی ایف اے حیدر آباد کے خلاف ایک گول سےفتح حاصل کی۔