کاؤنٹی چیمپئن شپ، شان مسعود سیزن میں 1000رنز بنانیوالے پہلے بیٹسمین

June 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اس سیزن میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والےپہلے بیٹسمین بن گئے۔اتوار کو شان مسعود نےڈاربی شائر کے لئے سسکس کے خلاف46رنز کی اننگز کے دوارن ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔شان نے12اننگز میں1037فرسٹ کلاس رنز بنائے ہیں۔اس سال وہ فرسٹ کلاس اور دیگر فارمیٹ میں مجموعی طور پردو ہزار رنز بنا چکے ہیں۔پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے لئے شان نے478 وائٹلیٹی بلاسٹ میں516رنز بنائے ہیں۔ شان مسعود بھارت کے خلاف میچ میں ڈاربی شائر کی کپتانی کریں گے۔بھارت نے دورہ انگلینڈ کی تیاری کے لیے ڈاربی شائر کے خلاف یکم جولائی کو وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلناہے۔شان مسعود دورہ سری لنکا پر پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں ڈاربی شائر کے خلاف وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی حصہ نہیں لیں گے۔بھارت کو انگلینڈ کے خلاف کورونا کی وجہ سے ملتوی ایجبیسٹن ٹیسٹ میچ یکم سے 5 جولائی تک کھیلناہےبھارت دورہ انگلینڈ پر تین ون ڈے ، تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک ری شیڈول ٹیسٹ میچ کھیلےگاشان مسعود کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی وائٹالیٹی بلاسٹ میں ڈاربی شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔شان مسعود پنڈی کے کیمپ میں شریک نہیں ہیں اور لاہورمیں ٹیم کو جوائن کریں گے۔