ادویات کی خریداری،شکایات کے ازالے کیلئے محکمہ صحت میں ٹیمیں تشکیل

June 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ادویات سمیت دیگر آئٹمز کی خریداری اور فنانس کے معاملات کی شکایت کے ازالے کیلئے صوبہ بھر کے محکمہ صحت دفاتر میں پانچ رکنی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پی سی ون بھی بنایا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے اضلاع میں قائم سی ای اوز ہیلتھ افسز میں لاہور سے پانچ رکنی کمیٹی تعینات کر رہے ہیں۔جس میں آئی ٹی آفسیر،ڈیٹا انٹری آپریٹرز،لاجسٹک آفسیر،ایچ آر آفیسر کو لگایا جائے گا ۔ان پانچ رکنی ٹیم کو ہر محکمہ صحت کے دفتر میں ایک الگ سا روم دیا جائے گا۔ جس میں پانچ ٹیبلز لگی ہونگی۔ یہ ٹیم محکمہ صحت کے ادویات خریداری سمیت دیگر آئٹمز کی خریداری کے ٹینڈرز میں اپنی رہنمائی دیں گے۔