• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او ملتان نے نمایاں تعلیمی کامیابی پر نقد انعام دیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ٹریفک وارڈن قیصر محمود کی بیٹیوں کی ملتان بورڈ میں نمایاں تعلیمی کامیابی پر مبارکباد دی اور نقد انعام سے نوازا۔پولیس کے ٹریفک وارڈن قیصر محمود کی بیٹیوں نے ملتان بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے والدین اور ملتان پولیس کا نام روشن کیا۔ مومنہ قیصر 550/550جبکہ حفضہ قیصر 546/550نمبر لے کر نمایاں رہیں۔اس شاندار کامیابی پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ٹریفک وارڈن قیصر محمود اور ان کی بیٹیوں کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام سے نوازا۔
ملتان سے مزید