• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں،شہری نقدی‘طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کے نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکلوں،مویشیوںاور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ مزاحمت پر افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابقتھانہ صدر جلالپور کے رہائشی عبدالطیف نے بتایا کہ چار مسلح ملزمان نے غلام قادر سے 14لاکھ 65ہزار روپے سمیت سونا لوٹ لیا اور مزاحمت پر غلام قادر کو مضروب کرکے اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے میں 17سالہ حماد سے تین مسلحملزمان نے موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت کرنے پر اسے سر پر خنجر مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے میں حارث مسعود سے دو ڈاکو 27ہزار روپے لوٹ کر لے گئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میںاسد رحمان سے ڈاکو 1لاکھ سمیت موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں سیفل کا موبائل، دہلی گیٹ کے علاقے میں طارق کی موٹرسائیکل، بدھلہ سنت کے علاقے میں محمود علی کے لاکھوں روپے کے مویشی،مخدوم رشید کے علاقے میں منور خالد کا انورٹر چوری ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں رفیق سے ڈاکووں نے 22ہزار روپے اور موبائل وغیرہ چھین لیا، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں جمشید سے موبائل فونز ،راجہ رام کے علاقے میں افتخار کی گندم وغیرہ، سٹی جلال پور کے علاقے میں عبداللطیف کی موٹر پانی، غلام شبیر کے گھر سے طلائی بالیاں و کپڑے وغیرہ، گلگشت کے علاقے میں یاسر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں محمد علی سے ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، کوتوالی کے علاقے میں مقصود کا موبائل فون، صدر کے علاقے میں زین کی نقدی 20ہزار و سامان، الپہ کے علاقے میں جمیل کا پمپ چوری ہوگئے،سلیم سے دو ڈاکو 10ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین کرلے گئے، تھانہ کینٹ کے علاقے میں نعمت اللہ کے ملبوسات، مظہر حسین چہلیک کے علاقے میں حبیب کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں صابر حسین کو ڈاکو نقدی موٹرسائیکل سے محروم کرگئے تھانہ قطب پور کے علاقے ریاض سے نقدی موبائل مسلح ملزمان چھین کر لے گئے حنیف کا موبائل شاہ شمس کے علاقے فوزیہ الحسن کی نقدی موبائل اور ممتاز آباد کے علاقے دین محمد کا موبائل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید