• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک جانیوالے شخص کے سفری بیگ سے اڑھائی کلو ہیروئن برآمد

ملتان ( سٹاف رپورٹر) اے ایس ایف نے بیرون ملک جانے والے شخص کے سفری بیگ سے اڑھائی کلو ہیروئن برآمد کر کے اے این ایف کے حوالے کر دی، تفصیل کے مطابقنجی ایئر لائن کی پرواز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر جدہ جارہی تھی کہ دوران چیکنگ اے ایس ایف نے سفری بیگ کو مشکوک پایا جس کی تلاشی لینے پر سفری بیگ کے اندر موجود سفید کپڑوں میں لپٹے ہوئے پائونڈر سے بھرے ہوئے شاپر برآمد کرلیے جس کی تصدیق کرنے پر ہیروئن پائی گئی اور وزن کرنے پر اڑھائی کلو تھی، اے ایس ایف نے مذکورہ شخص جس کی شناخت عبدالرزاق سے ہوئی جو لودھراں کا رہائشی تھا کو گرفتار کرلیا جو بیانی ہوا کہ یہ پیکٹ اور سوٹ میرے رشتہ دار نے دیے جس نے کہا جدہ ہمارے رشتے داروں تک پہنچا دینا، اے ایس ایف نے گرفتار شخص کو اینٹی نارکوٹکس کے حوالے کردیا، اے این ایف نے مذکورہ شخص کو تھانہ منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید