• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا ، اساتذہ اپنے شعبہ کے طلبہ کو چھوڑ کرخواتین یونیورسٹی امتحان لینے پہنچ گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کےٹیچرز اپنے شعبہ کے طلبہ کو چھوڑ کرخواتین یونیورسٹی امتحان لینے پہنچ گئے، تفصیل کے مطابق جامعہ زکریا فیکلٹی آف فارمیسی میں فارم ڈی کے پہلے سالانہ امتحانات جاری ہیں‘ جہاں عملی امتحانات کیلئے اندرونی ممتحنین کی تقرری کنٹرولر امتحانات کی جانب سے وائس چانسلر کی منظوری کے بعد کی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق ہر عملی امتحان کیلئے چار اندرونی ممتحن مقرر کیے جاتے ہیںجبکہ روزانہ 50 سے زائد طلبہ کے عملی امتحانات لیے جا رہے ہیں مگر زکریا یونیورسٹی میں عملی امتحانات کیلئے مقرر بعض اندرونی ممتحنین انہی تاریخوں میں ویمن یونیورسٹی ملتان میں بھی عملی امتحانات لینے کیلئے چلے گئےجبکہ اپنے طلبا کو لیبارٹری عملے کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا طلبہ نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عملی امتحانات ان کی پورے سال کی تعلیمی کارکردگی اور پیشہ ورانہ تربیت کا اہم حصہ ہیں، لہٰذا ممتحنین کی تقرری، حاضری اور امتحانی ذمہ داریوں میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جانی چاہیے ،انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن، اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب سے اس معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید