• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا ،تین فکلیٹیز کو زرعی یونیورسٹی میں ضم کرنیکی تجویز کیخلاف احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں اساتذہ ،افسران اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کا تین فکلیٹیز کو زرعی یونیورسٹی ملتان میں ضم کرنے کی مجوزہ تجویز کے خلاف مشترکہ احتجاج،تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی ملتان کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن، آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز، فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اور فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کو نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ ضم کرنے کی تجویز پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا احتجاج کے دوران اساتذہ، افسران اور ملازمین نے کلاسز کا بائیکاٹ بھی کیااحتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کسی بھی فیکلٹی کو دوسری یونیورسٹی کے ساتھ ضم کرنے کا فیصلہ یونیورسٹی کے مفادات، اساتذہ، طلبہ اور ملازمین کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کیا جا سکتا ، فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز، فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اور فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز جامعہ زکریا کا اہم حصہ ہیں اور ان فیکلٹیز کے انضمام سے یونیورسٹی کے انتظامی، تدریسی اور تحقیقی نظام پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مبینہ انضمام کے حوالے سے تمام اقدامات فوری طور پر روکے جائیں، احتجاج کے دوران شرکاء نے مجوزہ انضمام کے خلاف نعرے بھی لگائے اور مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے معاملے کو فوری طور پر واضح کیا جائے اس موقع پر اے ایس اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر بنیا مین، ایمپلائز یونین کے ملک صفدر حسین ، رانامدثر آفیسر ایسوسی ایشن کے رانا جنگ شیر اور خلیل احمدکھور نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید