• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،سی پی او ملتان

ملتان ( سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے سی پی او کمپلیکس میں میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) اور پینڈنگ چلان، گرفتاری اشتہاری مجرمان اور ریکارڈ کی تکمیل سے متعلق بریفنگ دی گئی اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد طاہر،جملہ ایس پیز، جملہ ایس ڈی پی اوز، جبکہ ملتان پولیس کے مختلف شعبہ جات کے انچارج اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ سی پی او ملتان نے اجلاس کے دوران پولیس کی مجموعی کارکردگی، جرائم کی روک تھام، عوامی شکایات کے ازالے، اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔میٹنگ کے دوران بروقت ریکارڈ کی تکمیل‘ چالان عدالت میں جمع کرانے و دیگر قانونی امور کو احسن طریقے سے انجام کے متعلق موضوعات زیر بحث آئےانہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور پولیسنگ کے تمام پہلوؤں میں بہتری لائی جائے۔ سی پی اوملتان نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں ۔
ملتان سے مزید