کے ٹو مقررہ ڈیڈلائن پر11سو میگاواٹ بجلی قومی گرڈ کو نہیں دے سکا

June 27, 2022

اسلام آباد (حنیف خالد) قوم کو اتوار کو جو 1100میگا واٹ بجلی کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ ٹو (K-2) سے ملنے کا سلسلہ بحال ہونا تھا‘ وہ 8جولائی تک موخر ہو گیا ہے۔ کے ٹو نیوکلیئر پاور پلانٹ جو پیراڈائز پوائنٹ کراچی میں ایک سال سے گیارہ سو میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں فراہم کرتا چلا آ رہا تھا اسے سالانہ مرمت‘ مینٹی ننس‘ ری فیولنگ کیلئے بند کیا گیا‘ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کی بھرپور کوشش کے باوجود کے ٹو ایٹمی بجلی گھر میں یورینیم ایندھن کی ری فیولنگ‘ سالانہ مینٹی ننس کا کام پچیس جون تک مکمل نہ ہو سکا۔ اس طرح 26جون سے گیارہ سو میگا واٹ بجلی جو نیشنل گرڈ کو دوبارہ ملنا شروع ہونا تھی‘ وہ نہ مل سکی اور لوڈشیڈنگ میں 8جولائی تک مزید گیارہ سو میگا واٹ کا اضافہ ہو گا۔