جی سیون رہنماؤں نے روسی صدر پوٹن کی پرانی تصویر کا مذاق اُڑایا

June 27, 2022

الماؤ کاسل، جرمنی (اے ایف پی) جرمنی میں جاری جی سیون سربراہ کانفرنس کے دوران جی سیون رہنماؤں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی پرانی تصویر کا مذاق اُڑایا، رسمی گروپ فوٹو سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ ہم شرٹ پہنیں یا اُتار دیں ، ہمیں دکھانا ہوگا ہم پوٹن سے زیادہ سخت ہیں جس پر کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے طنز کیا کہ ہمیں ننگے سینوں کے ساتھ گھوڑے کی پیٹھ پر سواری کرنا ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی رہنماؤں نے اتوار کے روز جرمنی میں جی 7 لنچ میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی پرانی تصویر کا مذاق اڑایا، اس بات کا مذاق اڑایا کہ آیا انہیں قمیض اتارنی چاہئیں یا اس سے بھی کم۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے میز پر بیٹھتے ہی پوچھا کہ ’جیکٹ پہنیں؟ جیکٹ اتاریں ؟ کیا ہم اپنے کوٹ اتارسکتے ہیں؟ برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکا اور یورپی یونین کے رہنماؤں نے اس مخمصے پر غور کیا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مشورہ دیا کہ وہ کپڑے اتارنے سے پہلے گروپ تصویر کا انتظار کریں لیکن پھر جانسن نے طنز کیا ’ہمیں یہ دکھانا ہوگا کہ ہم پوٹن سے زیادہ سخت ہیں‘ ۔ اور پھر مذاق چلتا رہا۔ جسٹس ٹروڈو نے پیوٹن کے 2009ء میں گھوڑے پر بغیر قمیض کے سوار ہونے کی تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم ننگے سینوں کے ساتھ گھوڑے کی پیٹھ پر سواری کا ڈسپلے دینا ہوگا‘ ۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ گھوڑے کی سواری بہترین ہے،بورس جانسن نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انہیں اپنے پیکس دکھانا ہوں گے۔