ضیاء عباس شاہ سندھ کی تمام انجینئرنگ یونیورسٹیز کے پرو چانسلر مقرر

June 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے صوبائی وزیر ضیاء عباس شاہ کو سندھ کی تمام انجینئرنگ یونیورسٹیز کاپروو چانسلر مقرر کردیا ہے، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز ضیا ء عباس شاہ کو سندھ کی تمام انجینئرنگ یونیورسٹیز کا پروچانسلر مقرر کردیا ہے،صوبائی وزیر ضیاء عباس ایم اے کی ڈگری کے حامل ہیں ،ضیاء عباس کے پروچانسلر مقرر ہونے سےصوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کےبھی اختیارات محدود کردئیےگئے ہیں،واضح رہے کہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل میڈیکل جامعات میں پرو چانسلر ہیں۔