سکندر میندھرو کی بیوہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پرنوٹس

June 28, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے سابق سینیٹر مرحوم سکندر میندھرو کی بیوہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر صوبائی الیکشن کمیشن کو منگل 28 جون کے لیے نوٹس جاری کردیئے، اپیل کی سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ڈاکٹر خالدہ سکندر عدت میں صوبائی الیکشن کمشنر کے سامنے پیش نہیں ہوسکی ہیں، اصل شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کیے جاسکتے ہیں۔