• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھن، دیوروں نے چھری کے وار کرکے بھابی کو قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سکھن کے علاقے بھینس کالونی قاسم ٹاؤن میں گھرسے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتولہ خاتون کی شناخت 35 سالہ زریت بی بی زوجہ اللہ ڈینو کےنام سے کی گئی،پولیس کے مطابق مقتولہ پانچ بچوں کی ماں، آبائی تعلق شکار پور سے تھا،پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کا شوہر گاؤں میں جبکہ مقتولہ قاسم ٹاؤن میں اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی ،پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے گھراس کے دو دیوار نعمت اللہ اور غلام اللہ آئے تھےاور انہوں نے ہی مقتولہ کو چھری کے وارکرکے قتل کیا اور فرار ہو گئے، ابتدائی تفتیش میں گھریلو تنازع معلوم ہوتا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سےچھری سمیت دیگرشواہد اکٹھا کرلیے ہیں، علاوہ ازیں منگھوپیر مالک گوٹھ امام بارگاہ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 21 سالہ معشوق ولد عامر زخمی ہو گیا،نیو کراچی 3 نمبر بسم اللہ چوک کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 56 سالہ عبدالمالک ولد عبدالخالق زخمی ہو گیا،سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا خادم سولنگی گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ میں 55 سالہ شاہنواز ولد عبد المجید زخمی ہو گیا ، رئیس امروہوی کالونی میں گلے میں تیز دھار آلے کے وار سے 35 سالہ خاتون علینہ زوجہ عبداللہ زخمی ہو گئی ،پولیس کے مطابق واقہ ذاتی تنازعے کا شاخسانہ ہے،شیرشاہ کے علاقے میں تیز دھار آلے وار سے30 سالہ تنویر علی ولد ملک افضل زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید