اے وی ایل سی کی کارروائی، ملزم گرفتار، چوری شدہ 8 کاریں برآمد

June 28, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل لیاقت آباد ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے سال 2014سے کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں چوری کرنے والے ملزم خلیل اللہ عرف خلیل سواتی کو گرفتار کر کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ آٹھ کاریں برآمد کر لیں،ملزم اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر کاروں کو مختلف طریقوں سے پارٹس کی صورت میں مختلف کباڑیوں کو فروخت کرتا ہے۔