لوٹنے کے دوران فائرنگ، شہری زخمی، 9 گاڑیاں،23 موٹرسائیکل اڑالئے گئے

June 29, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 7گاڑیوں، 11 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ، مویشیوں ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسومیں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار شمس القمر سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 28ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے ، تھانہ وارث خان کے علاقہ گلاس فیکٹری چوک میں دونامعلوم افراد محمد توقیر سے اسلحہ کی نوک پر 75ہزارروپے اور موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں علامہ اقبال پارک کے قریب دوموٹرسائیکل سوار مستقیم خان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار محمد یٰسین سے اسلحہ کی نوک پر 15ہزار روپےاور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ ٹرانسفارمرچوک میں محمد آصف اپنی دکان میں موجود تھا کہ 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر اس سےموبائل اور 300چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ سول لائنزکے علاقہ لال کڑتی میں نامعلوم شخص گن پوائنٹ پر ثاقب الرحمٰن کی گاڑی اپلائیڈ فار چھین کرلے گیا،تھانہ روات کے علاقہ میں محمد رضوان اپنے موٹرسائیکل پر براستہ پکھوال روڈ اپنے گاؤں جا رہا تھا جونہی بھٹے کے قریب پہنچا تین لڑکوں نے اسے روکنے کی کوشش کی مدعی نے بھاگنے کی کوشش کی تو پیچھے سے ملزموں نے فائر کر دیا جو اس کی کمر میں لگاجس سے وہ زخمی ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال کے قریب دوموٹرسائیکل سوار محمد حارث سے موبائل اور 10ہزار روپےچھین کر لے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کٹاریاں میں دوموٹرسائیکل سوار اسامہ سے موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈپرنامعلوم موٹرسائیکل سوارمحمد نوید کاموبائل چھین کر فرار ہو گیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں معشوق علی سے ایک کارمیں سوار 2نامعلوم ملزمان پرس چھین کرلے گئے جس میں 13ہزار روپے تھے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ٹرالی اڈے کے قریب دوموٹرسائیکل سوار محمد صبیح اسلم سے موبائل چھین کر لے گئے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چئیرنگ کراس کے قریب تین موٹرسائیکل سوار فلک شیر سے موبائل اور پرس چھین کرلے گئے جس میں 2ہزار روپے اور شناختی کارڈتھا، تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ بوستان روڈپر دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ثمینہ اعجاز کاموبائل ،تھانہ روات کے علاقہ اٹامک کالونی میں دوموٹرسائیکل سوار قیصر شہزاد کا موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک الٰہی بخش میں سجاول کے والد کے جنازے میں اس کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا،تھانہ وارث خان کے علاقہ میں لیاقت باغ سٹیشن کے قریب ایک نامعلوم شخص مجتبٰی احمد کی گاڑی کے ڈیش بورڈ سے موبائل مالیتی ایک لاکھ40ہزار روپے اٹھا کر بھاگ گیا،تھانہ وارث خان کے علاقہ بے نظیربھٹوہسپتال کے سامنے سیف اللہ کاموبائل نامعلوم سواری دھوکہ دہی سے لے گئی ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈپر محمد فاروق کی جیب سے موبائل اور 90ہزارروپے چوری کر لئے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں خرم شہزاد کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں فیاض احمد گاڑی میں بیٹھا تھا کہ اس دوران ان کی گاڑی میں سے کوئی نامعلوم چور اس کاموبائل اوراس کی بیوی کا پرس چوری کرکے لے گیا جس میں زیور مالیتی ایک لاکھ 20ہزار روپے اور 35ہزارروپے تھے۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ شکریال میں اسد سردار کے گھر کی جالی کاٹ کر موبائل چوری کرلیاگیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ شہبازٹاؤن میں عتیق الرحمان کے گھرکی چھت سے دود دروازے،سلنڈر، پینا فلیکس مالیتی 36ہزار روپے چوری ہوگیا،تھانہ آراے بازارکے علاقہ میں ساجد محمود کے رکشہ سے بیٹری اورموبائل چوری ہوگیا۔ تھانہ سول لائنزکے علاقہ گلستان کالونی میں مدثر جاوید کے گھرکے تالے توڑکرایل سی ڈی ،سونا مالیتی4 لاکھ روپے ،انٹر کام فون اور تلوار مالیتی 25 ہزار روپے چورچوری کرکے لے گئے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ کوثرکالونی میں عباس ساجد کے گھرسے 24 ہزار روپے ،شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس گاڑی کی رجسٹریشن کی فوٹو کاپی، کریڈٹ کارڈ، بلینک چیک چوری ہوگئے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ ڈھوک شیرامیں تین موٹرسائیکل سوار کامران علی کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ بیرئیرنمبر3کے قریب دوموٹرسائیکل سوار علی رحمان کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ روات کے علاقہ پنڈ جھاٹلہ میں محمو د احمد کے گھر سے ایک گائے اور 2 بکریاں چوری ہوگئیں ۔تھانہ ائرپورٹ کو نعمان علی نے بتایا کہ ایک نا معلوم شخص کو ٹینچ بھاٹہ آخری سٹاپ سے بٹھا کر عباسیہ چوک گلی نمبر 4 میں اتارا جس نے کسی کو کپڑوں کا سوٹ دینا تھا جو مجھے وہیں کھڑا کر کے گلی میں چلا گیا تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو کہنے لگا کہ وہ لوگ دروازہ نہیں کھول رہے ایک کال اپنے فون سے کروا دو جس پر میں نے اسے اپنا موبائل دے دیا اور وہ کال سنتے ہوئے گلی میں دوبارہ چلا گیا مگر واپس نہ آیا جو دھوکہ سے میرا موبائل لے گیا۔