7 مسروقہ گاڑیاں،21موٹر سائیکل برآمد، 8افراد گرفتار

June 29, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ صادق آباد پولیس نے گاڑی اورموٹرسائیکل چوروں کے دوگینگز کو گرفتار کرکے7گاڑیاں اور21موٹر سائیکل برآمدکرلئے ۔ اے ایس پی نیوٹاؤن سرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صادق آبادگل تاج نے کارو موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 گینگزکے 8ملزمان حمزہ،تنویر،امیر، حسن، ابراہیم،شرجیل،بابراور نقاش کوگرفتارکرلیا ،پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزموں سے چوری شدہ 7گاڑیاں اور21موٹر سائیکل برآمدہوئے۔ ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے کہاہےکہ ملزموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔