راناثناءاللہ غلط فہمی میں نہ رہیں، قربانیاں دینا جانتے ہیں،سنی اتحاد کونسل

June 29, 2022

لاہور(خبرنگار)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ارشد مصطفائی نے کہا ہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اہل سنت کی آنکھ کا تارا ہیں رانا ثناءاللہ کسی غلطی فہمی میں نہ رہیں۔بدلہ لینا بھی جانتے ہیں اور قربانیاں دینا بھی۔رانا ثنا اللہ کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔صاحبزادہ حامد رضا کو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ داری وفاقی وزیر داخلہ اور پنجاب حکومت پہ عائد ہوگی۔دہشت گردوں اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف علم جہاد جاری رہے گا۔صاحبزادہ حامد رضا طالبائزئشن اور امن دشمنوں قوتوں کے خلاف توانا آواز ہیں ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ مصطفائی ہاو س میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔