محکمہ پرائمری ہیلتھ کااجلاس،کینسر کے مریضوں کوادویہ کی فراہمی کاجائزہ

June 29, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں کینسرکے مریضوں کی سہولت کی خاطر اہم اجلاس ہوا صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران کینسرکے مریضوں کی ادویات کی بلاتعطل فراہمی کے اقدامات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں کینسرکے رجسٹرڈ مریضوں تک ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے۔کینسرکے رجسٹرڈمریضوں تک ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر جاری پیش رفت کاجائزہ لیاگیاہے۔پیش کردہ بجٹ میں کینسرکے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے خصوصی فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کینسرکے مریضوں تک ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کوخودمانیٹرکررہے ہیں ۔