قربانی کے جانوروں کے بیوپاریوں کو ٹیکسز پر استثناء دیاجائے علماء جامعہ حنفیہ غوثیہ بھاٹی گیٹ

June 29, 2022

لاہور (خبرنگار) علمائے کرام نے حکومت سے عید قربان پر جانوروں کے بیوپاریوں کو پٹرول ، ڈیزل پر سبسڈی اور تمام ٹول پلازوں سمیت ٹیکسز سے استثناء دینے کا مطالبہ کر دیا ۔ علمائے کرام نےمشترکہ شرعی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کے بیوپاریوں کو جانورلانے کے کے لئے ٹرکوں اورگاڑیوں کو تمام ٹول پلازوں سمیت منڈیوں کے تمام طرح کے ٹیکسز اور محصولات سے استثناء دے۔ اجلاس میں صاحبزادہ مفتی طاہر شہزاد سیالوی ،مفتی نعیم جاوید نوری علامہ فیصل عباس جماعتی ،علامہ مفتی عبدالمالک فیضی نے شرکت کی۔