پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی بورڈکا اجلاس،نادرا کوریکارڈ کیرسائی فراہم کرنیکی تجاویزمنظور

June 29, 2022

لاہور(خبرنگار)سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان کی سربراہی میں پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی بورڈ کا اجلاس ہواڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے محمد علی نے اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈا پیش کیا ۔ اجلاس میں پی ایل آر اے کے بجٹ کیلئےچھ ارب روپے ، سٹاف کے لیے گریجویٹی فنڈ کے قیام ، پی ایل آر اے کو معاشی طور پرمستحکم اور خود کفیل بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی مجوزہ سرمایہ کاری پالیسی کے تحت سرمایہ کاری اور نادرا کو پی ایل آر اے ریکارڈ کی رسائی فراہم کرنے کی تجاویز کی منظوری دے دی گئی ۔ علاو ازیں وراثتی انتقال و ہبہ میں دھوکہ دہی کی روک تھام، ورثا کے تعین اور تصدیق کے لیے نادرا سے متعلقہ ڈیٹا کی رسائی کے حصول کی بھی منظور ی دے دی گئی ۔ جبکہ بورڈ نے موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے فرد اور انتقال کی مد میں سروس چارجز میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔