وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا شعبہ ایمرجنسی کا دورہ

June 29, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نشتر ہسپتال کادورہ کیا اور عملے کی حاضری سمیت مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر محمد نبیل سلیم، ڈی ایم ایس ایمرجنسی، سینئر نرسنگ اور سینئر کنسلٹنٹس سمیت دیگر انتظامی افسران بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے۔