• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کیلئے این او سی جاری کرنے پر پابندی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے تبادلوں و تعیناتیوں کے حوالے سے ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو این او سی جاری کرنے سے روک دیا ہے،محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ ایک ہی خالی آسامی کے خلاف متعدد این او سیز جاری کئے جا رہے ہیں، جس کے باعث تبادلہ و تعیناتی کے عمل میں پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں، مراسلے میں تمام سی ای اوز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، انچارجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹروں اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے تبادلے یا تعیناتی کے سلسلے میں کوئی این او سی جاری نہ کیا جائے۔محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ خلاف ورزی یا مقررہ طریقہ کار سے ہٹ کر تبادلوں و تعیناتیوں کے عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ذمہ دار افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
ملتان سے مزید