• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی یونٹ پر دو روپے سے زائد اضافہ معاشی قتل کے مترادف ہے ، مرکزی تنظیم تاجران

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملک قیصر اقبال کمبوہ، شیخ فیصل محمود، محمد اعجازقریشی، عاصم اقبال ایوبی، ملک شہزاد، محمد زین اعجاز قریشی، خواجہ رضوان صدیقی،نے کہا ہے کہ غریب قوم پر بجلی یونٹ پر دو روپے سے زائد اضافہ مزید معاشی قتل کے مترادف ہے جس کی وجہ سے تجارتی کاروبار زندگی پر مزید معاشی بوجھ پڑیگا پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے نہ صرف کاروبار زندگی تباہ ہو چکے ہیں بلکہ عام مزدور پیشہ طبقہ کے گھروں میں بھی فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے یہاں تک کہ مڈل کلاس طبقہ بھی مزید معاشی مشکلات سے دوچار ہے لیکن حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے ۔
ملتان سے مزید