• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمبر آف کامرس کےانتخابات،تاجر رہنماؤں کی فاؤنڈر گروپ کی حمایت کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں تاجر رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکز ی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کی، اجلاس میں شہر کے ممتاز صنعتکاروں اور تاجر رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی، اجلاس میں سٹی صدرخالد قریشی، چودھری آفتاب جٹ، عمران اسلم انصاری، چودھری شہباز اختر، شیخ فاروق قریشی، مرزا نعیم بیگ ، شیخ شہباز قریشی، فیصل غوری، شیخ الطاف ، شہوار ملک ، جاوید خان، یعقوب راجپوت، خواجہ اجمل صدیقی سمیت دیگر تاجر رہنما شریک ہوئے،اجلاس کے دوران ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے تاجر برادری کو درپیش مسائل، آئندہ کی حکمت عملی اور انتخابی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر شرکاء نے فاؤنڈر گروپ کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا،تاجر رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فاؤنڈر گروپ کی کامیابی کے لئے تمام دھڑے اور ساتھی متحد ہو کر بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
ملتان سے مزید