ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم لیوی اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد ظالمانہ ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے اپنے غیر ضروری اخراجات اور شاہانہ مراعات میں کمی کرے۔ جماعت اسلامی نے حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کے لیے قابلِ عمل تجاویز دے دی ہیں، جن پر عمل کرکے قومی خزانے سے سینکڑوں ارب روپے کی بچت ممکن ہے۔ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور عوام کو فوری ریلیف دے۔