• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے پنشن کیسز 10روز کے اندر مکمل کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان میں انتظامی امور کے حوالے سے میونسپل آفیسر فنانس کو او ایس ڈی پوسٹوں سے متعلق تمام کیسز، میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے پنشن کیسز سے متعلق معاملات 10 روز کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان کی جانب سے احکامات کے مطابق مذکورہ کیسز کی تکمیل کے بعد انہیں مزید کارروائی اور منظوری کیلئے چیف آفیسر کے سامنے پیش کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں ریگولیشن برانچ کے سینئر کلرک حمید رضا قمر کو فوری طور پر اپنی اصل پوسٹ پر فرائض انجام دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ملتان سے مزید