• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھرمیں پبلک ٹوائلٹس تعمیر اور مرمت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام شہروں میں عوامی سہولت کے لیے پبلک ٹوائلٹس ہنگامی بنیادوں پر تعمیر اور مرمت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن ملتان (MCM) کو شہر کے مختلف علاقوں میں موجود پبلک ٹوائلٹس کی فوری مرمت اور نئے واش رومز کی تعمیر کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ممتاز آباد، گلگشت کالونی، خونی برج سمیت دیگر علاقوں میں موجود پبلک ٹوائلٹس کی مرمت جبکہ ضرورت کے حامل علاقوں میں نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ منصوبے کیلئے بجٹ بھی مختص کردیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ افسران کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ملتان سے مزید