• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنیوالوں کیخلاف کا رروائی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ، 6 من وزنی ذبح شدہ بیمار جانور تلف، ملزمان کے خلاف تھانہ کرم پور میں مقدمہ درج،رکشہ ڈرائیور موقع سے گرفتار، رکشہ بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا،بتایا گیاہے کہ کرم پور میں لوڈر رکشہ سے بیماریوں زدہ ذبح شدہ جانور برآمد کیا گیا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق جانور کا گوشت بیماری زدہ اور ناقابل استعمال پایا گیا، صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہونے پر موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔ ملزم ساجد اور فلک شیر کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔
ملتان سے مزید