ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے بھکاری بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا ،10سالہ سرفراز ولد بلال کو چوک کچہری سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا بیورو ترجمان کے مطابق بچے کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچے کے لواحقین کی تلاش جاری ہے ۔