• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی میپکوکا اپنی ٹیم کے ہمراہ ایم اینڈ ٹی دفتر کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی میپکو رشید احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایم اینڈ ٹی دفتر کا دورہ کیا اور دونوں ریجنل منیجرز ایم اینڈ ٹی کے ساتھ اجلاس منعقد کیا،اجلاس میں سمز کی ریکنسلی ایشن، بند میٹرز کی ایکٹیویشن، بڑے میٹرز کی چیکنگ، میٹر ریڈنگ کی نگرانی، رئیل ٹائم ڈیٹا کے حصول اور اے ایم آئی میٹرنگ سسٹم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا،مستقبل میں میٹر مینوفیکچررز کی جانب سے اے ایم آئی میٹرز میں سمز کی تنصیب اور اس حوالے سے ضروری آئی ٹی انفراسٹرکچر و ڈیٹا مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں ریجنل منیجرایم اینڈ ٹی فرسٹ ریجن اشرف محمود اور ریجنل منیجرایم اینڈ ٹی سیکنڈ ریجن ملک محمد یوسف اورایڈیشنل چیف انجینئر بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید